الزامات غلط ہیں تو عمران میرے خلاف کیس دائر کر دیں‘ عائشہ گلا لئی
ڈیرہ غازیخان (بےورو رپورٹ) پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے ن لیگ اسمبلی میں مجھے بات نہیں کرنے دیتی جبکہ عمران خان میرے الزامات کے بعد چھپ کر بیٹھ گئے ہیں اور اگر میرے الزامات غلط ہیں تو وہ میرے خلاف کیس دائر کر دیں ۔۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ڈیرہ غازی خان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ڈکٹیٹر مائنڈ رکھتے ہیں ۔۔ ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی وہ حکومت چلانے کا علم رکھتے ہیں ۔۔ عمران خان اناڑی ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور سے ہٹ گئی ہے ۔۔ پی ٹی آئی میں غریبوں اور نوجوانوں کی بجائے کرپٹ اور سرمایہ دار لوگ قابض ہیں ۔۔ تحریک انصاف میںغریبوں ، نوجوانوں اور خواتین کا کوئی احترام نہیں رہا ۔۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خیبر پختونخواہ میں درختوں کے پیسے کھا گئے ۔۔ ایک ارب 18کروڑ درخت لگانے کا دعوی کیا گیا تاہم کاغذوں میں صرف 22کروڑ جبکہ زمین پر 22درخت بھی دکھائی نہیں دیتے ۔۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ پولیس میں کوئی فرق نہیں راﺅ انوار آصف زرداری کا دست راست ہے اوروہ جعلی مقابلوں میں لوگوں کو قتل کرا دیتا ہے مشال خان قتل کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا اور اسی طرح ڈی آئی خان کی شریفاں بی بی بھی آج تک انصاف کی منتظر ہے ۔۔ شریفاں بی بی کیس کے مرکزی ملزم سجاول کی گرفتاری میں پی ٹی آئی رکاوٹ ہے معدنیات کے ٹھیکے عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر خان کے پاس ہین اور اس کے لئے کوئی اصول و قانون نہیں ہے اسی طرح تمام بی ایچ یوز اس کی کمپنی کو دے دیئے گئے اور جب شوکت یوسفزئی نے اعتراض کیا تو اسے وزارت سے فارغ کردیا گیا پرویز خٹک ٹھیکیدار ہے وہ کیسے نیا پاکستان بنائے گاجبکہ وہ کہتا ہے کہ میں مجرموں کے پیچھے بھاگتا پھروں اس طرح مجرموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے لودھراں میں ایک سکول کے بچے کو ایم این اے کا ٹکٹ دے دیا گیا اور اب وہاں ووٹ خریدے لیکن باتیں انصاف اور میرٹ کی جارہی ہیں خیبر پی کے میں لوگ ڈینگی سے مرتے ہے رہے عمران خان انگلینڈ کی بات کرتے ہیںوہاںجھوٹ بولنے ،خواتین کی عزت نہ کرنے اور یوٹرن لینے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی پارلیمنت سے مفت تخواہ ملتی ہے اگروہاں کی سیاست میں وہ جیل میں ہوتے وہ سرکاری ہیلی کاپٹر تو استعمال کرتے رہے لیکن فرانزک لیب بنانے کا خیال انہیں کبھی نہیں آیاممبر قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنی پارٹی کا اعلان کریں گی۔