یونین کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پیکج کے تحت یونین کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے 15 فروری کی ڈیڈ لائن کو حتمی قرار دے کر کہا گیا ہے کہ کام کو تیز رفتاری سے اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور ڈویژن رانا نسیم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل سطح پر کاموں کے لیے صوبائی سطح سے تھرڈ پارٹی جانچ بھی ہوگی۔ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں فزیکل پراگریس تسلی بخش ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ 15 فروری 2018ء تک تمام اسکیمیں مکمل ہو جائیں گی۔