حکومت نے سپیکر ایکٹ میں ترمیم کی تو بھرپور مخالفت کریں گے : اہلحدیث اتحاد کونسل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ حکومت نے سپیکر ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو یہ اتحاد اس کی بھر پور مخالفت کریگا ہم امن کے لئے کوشاں ہیں،اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزاہلحدیث اتحاد کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کیا اجلاس حافظ عبدالغفارروپڑی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں علامہ ضیا ء اللہ شاہ بخاری علامہ زبیر احمد ظہیر،ران نصر اللہ خان، مولانا محمد ادریس فاروقی ،حافظ عبدالوھاب روپڑی نعیم بادشاہ اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔