متروکہ وقف املاک بورڈ میں ڈیڑھ کروڑ کی مٹی چوری کرانیکا انکشاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی مٹی چوری کرانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر ڈپٹی سیکرٹری لینڈ نے سیکرٹری بورڈ کو مٹی چور میں ملوث دو پٹواریوں سمیت6 ملازمین کو معطل کرکے انہیں چارج شیٹ کیا جائے، اور میرٹ پر نئی تعیناتیاں کی جائیں ۔ڈپٹی سیکرٹری لینڈ وایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان، دو پٹواریوں اور سکیورٹی گارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ملازمین کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جن دو پٹواریوں عقیل احمد، ریاست علی وٹو، دو سکیورٹی گارڈز کامران نیازی اور رائے سجور کے علاوہ محمد حنیف ٹکا ورک سپروائزر شامل ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین نے ننکانہ صاحب میں محکمانہ مفاد کی بجائے ایک مافیا کی شکل میں کام کیا اور ننکانہ صاحب میں وقف رقبہ مربع نمبر 2، 4، 6، 7، 9، 10 کے 23 خسرہ جات سے مٹی چوری کر کے بیچ دی ہے۔