مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی: پرویز ملک ، عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری لاہور و صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سینٹ میں مسلم لیگی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹس دینے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے، گزشتہ روز لاہور آفس میں پارٹی عہدیداران عمران گورایا، چوہدری باقر ، سید توصیف ، عامر خان و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی جو کہ الیکشن 2018 کی جیت کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔