نوجوانوں کی مقامی اور قومی سطح پر کیرئیر کونسلنگ کی جائے : علامہ اعجاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں جوانوں کا کردار نہایت اہم ہے جسے کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جوانوں کی لوکل اور نیشنل لیول پر کیرئر کونسنلگ کی جانی چاہیے تاکہ جوانوں کو اپنی منزل حاصل کرنے میں آسانی ہو۔