پہلی نیشنل پولیس گیمز کا انعقاد رواں برس کیا جائیگا: طارق مسعود
لاہو ر(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یسین نے کہا ہے کہ پولیس فورس میںصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رواں برس کے اختتام پر پاکستان کی پہلی نیشنل پولیس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھیلوں میں بہترین کارکردگی پرکھلاڑیوں کوجو ایوارڈز دئیے جائیں گے وہ شہدائے پولیس کے نام سے منسوب ہوںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید ، چوہدری محمد یعقوب اور ایڈیشنل آئی جی سید محمد عابد قادری کی موجودگی میں پولیس سپورٹس ویژن 2018کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اے آئی جی ٹریننگ معروف صفدر واہلہ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں مختلف کھیلوں سے وابستہ پنجاب پولیس کے انٹرنیشنل اور نیشنل سپورٹس ہیروز، کوچز اورمینیجرز بشمول قاسم خان ، شہباز جونئیر سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔