معصوم بچیوں پر ستم کی شرمناک کہانیوں کی ایک لام ڈوری بندھی ہے کہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتی۔ یہی نہیں، ان کہانیوں سے جڑی بعض اور داستانیں بھی کچھ کم ہولناک نہیں۔ جنوری 2018ء میں مردان کے ایک نواحی گائوں کی چار سالہ بچی پر یہی قیامت گزر گئی تو باپ مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں تھا۔فوری آنا چاہتا تھا مگر جیب خالی تھی۔ اس کے دوست احباب بھی تہی دست۔ بڑی مشکل سے ٹکٹ کے پیسے جمع ہوئے تو اس کی لخت جگر کو مٹی میں گئے آٹھ دن ہو چکے تھے۔ بچی کی حسرتناک موت کے ساتھ ساتھ اسے یہ غم بھی کھائے جا رہا تھا کہ وہ اس کا چہرہ بھی نہ دیکھ سکا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024