امریکہ نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کردیا
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ رحمان زیب فقیر، حزب اللہ استم خان اور دلاور خان نے القاعدہ، لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت کرنے والے شیخ امین اللہ کے ساتھ کام کیا۔ اے ایف پی کے مطابق شیخ امین کا نام 2009 میں عالمی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔