کے ایم سی پارک پر چھاپہ، جانوروں کی خوراک کا ریکارڈ ضبط
کراچی( کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن نے کے ایم سی پارک کراچی کے دفتر پر چھاپہ مار کر زولوجیکل گارڈن اور سفاری پارک میں جانوروں کی خوراک کا تین سالہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا- اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چھاپہ جانوروں کی خوراک کی مد میں خوردبرد کی اطلاعات پر مارا گیا- گذشتہ تین سال کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاہم فوری طورپر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔