میلانیا نے ایک بار پھر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا‘امریکی صدر دیکھتے ہی رہ گئے
اوہائیو (آئی این پی) امریکی صدر ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ آگئیں ، ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔
میلانیا