برطانوی جج نے جولین اسانج کے وارنٹ گرفتاری روک لیے ، فیصلہ اگلے ہفتے تک موخر
لندن (آئی این پی) برطانوی جج نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے وارنٹ گرفتاری روک لیے اوراس حوالے سے فیصلے کو اگلے ہفتے تک موخر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے جولین اسانج کے وکیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر کی ہے۔جج ایما اربٹنوٹ نے کہا وہ اس بات پر قائل نہیں ہوئی ہے کہ اسانج کے وارنٹ واپس لیے جائیں چونکہ ملزم نے 2012میں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔جج کاکہناتھاکہ وہ اسانچ کے وکیل کی جانب سے وارنٹ منسوخ کرنے کی علیحدہ پٹیشن پر فیصلہ کریں گی جس میں ان کے وکیل نے درخواست کی ہے کہ ان کی وارنٹ گرفتاری برقراررکھنے میں کوئی عوامی مفاد پایاجاتا ہے ۔عدالت کی جانب سے فیصلہ 14فروری کو سنایا جائےگا۔
جولین اسانج