چیئرمین ضلع کونسل کا خطبہ استقبالیہ‘ ملتان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا
ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد پر منعقدہ تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری نے استقبالیہ خطب پیش کرتے ہوئے ملتان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا چیئرمین ضلع کونسل نے دلیرانہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ضلع ملتان کے مکینوں سے صاف پانی کی فراہمی کا کیا جانے والا وعدہ پورا کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ نشتر II کو جلد تعمیر کیا جائے کہ اس کی اشد ضرورت ہے جس پر تقریب کے آخر میں تمام شرکاءچیئرمین ضلع کونسل کی تعریف کرتے رہے اور ان کو شاباش دیتے رہے۔
ملتان کا مقدمہ