لندن: کلثوم نواز کی چھٹی کیموتھراپی رواں ہفتے ہوگی ‘ نواز شریف، مریم نے فون پر خیریت دریافت کی
لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی چھٹی کیموتھراپی اسی ہفتہ کو پارلی سٹریٹ ہسپتال لندن میں ہوگی۔ اس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ ہونگے اور ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ وہ پاکستان کے لئے سفر کرسکیں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی۔ بیگم کلثوم نے بتایا کہ اب وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔
کلثوم نواز