علاقہ کے امن و استحکام کیلئے پاکستان، چین اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے جنرل زبیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ علاقہ کے امن و استحکام کیلئے پاکستان، چین اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔ دنیا میں حتمی تبدیلیاں رونماءہونے کا دور چل رہا ہے۔ روائتی عالمی اتحاد ختم ہو رہے ہیں۔ یک قطبی سے کثیر قطبی دنیا تشکیل پا رہی ہے۔ گزشتہ روز ”چین پاکستان روس علاقائی استحکام اور امن کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار “ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور روس خطے کے اہم ممالک ہیں،تینوں ممالک علاقائی مسائل کے حل اور چیلنجر سے نمٹنے کی مکمل صلا حیت رکھتے ہیں،سی پیک، پاک چین پائدار تعلقات کی بہترین مثال ہے۔ روس پاکستان کو اہم علاقائی ملک تسلیم کرتا ہے اور پاک بھارت مسائل کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے، صدر پیوٹن نے دو ہزار چودہ میں پاکستان پر اسلحے کی فروخت پر پابندیاں ختم کیں۔ داعش کے خاتمے کیلئے روسی کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان، چین اور روس اہم علاقائی پارٹنرز ہیں،روس افغانستان میں پاکستانی موقف کی حمایت کرتا ہے۔ روس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔روسی سفیر الیکسی نے سمینار سے خطاب میں کہا کہ فغانستان میں داعش سمیت کئی غیر ملکی دہشت گرد گروپ سرگرم عمل ہیں،کئی جہادی گروپ شام سے بھی آئے ہیں ۔سیاسی اور مفاہمتی اقدامات ہی افغان مسئلے کا حل ہیں۔ ماسکو فورم اور ایس سی او کا مرکوذ علاقائی ترقی و استحکام ہے۔ چینی سفیر یاجنگ کے لئے سمینار سے خطاب میں کہا کہ چین پرامن علاقائی اور عالمی امن کا حامی ہے۔دہشت گردی تینوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، کسی ایک ملک کو سنگل آٹ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ دہشت گردی سے علاقائی مملک ہی بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔
جنرل زبیر