معمولی لڑائی کی رنجش پر3 افراد کا زمیندار پر تشدد ، دانت توڑ دیئے موٹر سائیکل اور سپرے کی ٹینکی چھین کر فرار
خانیوال (خبرنگار) نواحی گاو¿ں 176/10-R کے رہائشی محمد اصغر نے تھانہ صدر پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں سپرے کرنے کیلئے اپنے موٹر سائیکل پر رقبہ پر جارہا تھا کہ یاسر علی ۔ خالد معراج اور ایک نا معلوم شخص نے مجھے مسلح ہو کر روکا اور مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا جس ےس میرے دانت ٹوٹ گئے میرے شدید زخمی ہونے اور شور واویلا پر ملزمان فرار ہو گئے اور جاتے وقت میرے موٹر سائیکل نمبر ی KWL/3739 اور سپرے کی ٹینکی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر نے میڈیکل کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ۔
رنجش