نیب نے سابق میپکو ملازم چوہدری محمد اکرام کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی
میلسی(خبر نگار)نیب نے سابق میپکو ملازم چوہدری محمد اکرام کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دیں،سابق میپکو ملازم چوہدری محمد اکرام بطور ای۔ایل۔ایم اپنی خدمات سر انجام دیتا رہا تھا۔اس ملازمت کے دوران معمولی تنخواہ پر کام کرنے کے باوجود کروڑوں کی جائیددایں بنائیں اور مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔میلسی کے شہری مشتاق احمد کی درخواست پر نیب نے انکوائری ہولڈ کر لی۔
نیب تحقیقات