سکولوں میں فری کتابیں تقسیم کرنےکا شیڈول جاری
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز ایجوکیشن ملتان نے سکولوں میں فری ٹیکسٹ بکس تقسیم کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹیکسٹ بکس کی تقسیم کا آغاز 10فروری سے ہوگا۔10فروری کو تحصیل سٹی کے تمام پرائمری سکولوں کو بکس تقسیم ہونگی،12فروری کو تحصیل صدر کے تمام پرائمری سکولوں میں،14 فروری کو تحصیل صدر کے نصف مراکزکے سکولوں کو،15فروری کو تحصیل صدر کے باقی نصف سکولوںکو،16 اور 17 فروری کو تحصیل سٹی اور تحصیل صدر کے تمام مڈل سکولوں کو،19فروری کو تحصیل سٹی کے پہلے 15ہائی سکولوں کو،20 فروری کو اگلے 25 ہائی سکولوں کو،21,22,23, فروری کو اور24,26 فروری کو تمام گرلز و بوائز ہائی سکولوں کو بکس فراہم کی جائیں گی۔
شیڈول