ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے درمیان تلخ کلامی، ہاتھا پائی
ٹھٹھہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں افسران دست و گریبان ہو گئے اور لاتوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد قیوم برکی، ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر بیگ سے ملنے دفتر گئے تھے۔