تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ دھرنمے کے 126 دن عمران خان کی سیاست کے بہترین دن تھے: اسد عمر
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صحیح تربیت کی کو ضرورت ہے- ملک میں چندخاندانوں کی اجارہ داری کوختم کرناچاہیے-
دھرنےکے126دن عمران خان کی سیاست کےکامیاب دن تھے ، جوڈیشل کیمیشن نہ بنا اور انصاف نہ ملا تو دوبارہ سڑکوں پر آنا ہوگا -
ادھر ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اے پی سی میں بھی اصولی موقف اپنایا، اور آزاد الیکشن کے لیے جدوجہد ہمیشہ جاری رکھی جائے گی،شیرین مزاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو وزیر اعظم میآں محمد نواز شریف پر اب اعتماد نہیں رہاانہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے سعد رفیق سے پوچھ کر نہیں کر سکتے اور پی ٹی ائی کی جدوجہد ازاد الیکشن کمیشن کے لیے جاری رہے گی۔