پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ اور عذرا ناہید میڈیکل کالج رائیونڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
رائے ونڈ (نامہ نگار) پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال مانگا روڈ رائیونڈ اور عذرا ناہید میڈیکل کالج رائیونڈ لاہور روڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ،معاہدے کے مطابق عذرا ناہید میڈیکل کالج کے ساتھ پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال بطور ٹیچنگ ہسپتال منسلک ہوگا اور اب وہاں مذکورہ کالج کے گریجویٹ ٹریننگ حاصل کرسکیں گے۔ سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔