سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کلایا کے ہیڈ کوارٹرز چوک میں ایک موبائل فون کی دکان میں بارودی مواد کا زوردار دھماکہ ہوا جس سے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دس سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے کلایا ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید سات افراد چل بسے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024