ننکانہ پریس کلب کیلئے اراضی فراہم کرنے پر آصف ہاشمی کو خراج تحسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان (رجسٹرڈ) سی بی اے کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان اور یونین ممبران فضل ربی، مجتبیٰ سبحانی گھمن، شکیل جٹ، عاقب خان، جاوید اختر، شاہد سلیم ظفر، نعیم عباس نے کہا سید آصف ہاشمی کی طرف سے ننکانہ پریس کلب کے لیے زمین اور نقد گرانٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ شہر سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک جی کی دھرتی ہے اور مذہبی درس گاہ ہے اور بہت اہمیت کی حامل ہے۔