مکرمی! اخباری صنعت کے کارکنوں کو 1984ء میں اس وقت کے صدر ضیاء الحق نے رہائشی سوسائٹی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں الاٹ کی تھی میں نے بھی اس میں ایک پلاٹ حاصل کرنے کیلئے رقم جمع کرائی جسکی رسید میرے پاس موجود ہے۔ بدقسمتی سے وہ پلاٹ نہیں مل سکا۔ سوسائٹی کے کرتا دھرتا اس وقت کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر جو سوسائٹی نیوز پیپرز ایمپلائز کوآپریٹو ہائوس بلڈنگ سوسائٹی لمیٹڈ (رجسٹرڈ) لاہور کے بھی بانی تھے کھا پی گئے ہیں۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ چونکہ ایک فریق ہے میری وزیراعظم‘ صدر پاکستان‘ وفاقی وزیر اطلاعات سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ مذکورہ پلاٹ دلا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ جمہوری اقدار اور انصاف کا بول بالا ہو۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024