واشنگٹن (اے پی پی) معروف صحافی اور مصنف خالد حسن کی نماز جنازہ میں سینکڑوں امریکی نژاد پاکستانی شہریوں، صحافیوں اور سیاسی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ امریکی ریاست ورجینیا کے سپرنگ فیلڈ دارالہدا میں ادا کی گئی جس میں دوسروں کے علاوہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی، پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں پروفیسر خرم خورشید اور دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے سابق ایکسپرٹ ڈاکٹر سٹیفن کوہن اور دیگر اعلی امریکی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ خالد حسن کے انتقال پر امریکہ میں قائم متعدد ادبی و ثقافتی تنظیموں جن میں پاکستانی امریکن کانگریس، پاکستانی امریکن لیگ اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں، نے تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جن میں مرحوم خالد حسن کو ان کی صحافتی، علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں آئندہ ہفتے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا جس میں خالد حسن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے مرحوم خالد حسن کی 40 کتابوں کو مجوزہ جناح سینٹر میں رکھنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024