لاہور (نمائندہ خصوصی) گلبرگ میں کمپیوٹر اور موبائل فون کی مارکیٹ حفیظ سنٹر میں بم کی افواہ پھیلنے سے بھگدڑ مچ گئی‘ کئی نوسرباز اس بھگدڑ کا فائدہ اٹھا کر دکانوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اٹھا کر رفوچکر ہو گئے‘ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے حفیظ سنٹر کے کسی دکاندار کو فون پر اطلاع دی کہ وہاں بم رکھا گیا ہے جسے سنتے ہی دکاندار نے شور مچا دیا تو وہاں چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ تاجر اپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ بعدازاں بم سکواڈ نے پوری مارکیٹ کی تلاشی لی لیکن کوئی بم برآمد نہ ہوا۔ بعدازاں دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی دکانوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان غائب ہو گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024