ہملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 104 رنز سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق سیڈن پارک ہملٹن پرکھیلئے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان ٹفن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ‘ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوپنگ بلے باز نٹ سکی نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی بلیک ویل 59 اور آسٹریلوی کپتان رولٹن 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے برائون نے دو ‘ بیٹس ‘ میک نیل اور ڈولان نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 259 رنز کے تعاقب میں 39.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میسن 34 ‘ بیٹس 33 اور کپتان ٹفن 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں ۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوسبرن اور سدالیکہ نے تین ‘ تین جبکہ فارل اور نٹ سکی نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کوکٹ میچوں کی سیریز میں 2 - 1 سے برتری حاصل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024