کولمبو (آن لائن) سری لنکا اور بھارت کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ آج (اتوار کو) کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت نے سیریز میں 4-0 کی واضح برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے ان کی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرے گی اور تمام کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پرانی غلطیاں نہیں دہرائے گی اور آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین 10 فروری کو ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلا جائے گا جس کے بعد بھارتی ٹیم وطن واپس جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024