لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور پریس کلب لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام میڈیا مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صحافی‘ انچار ج ایڈیٹوریل روزنامہ نوائے وقت سعید آسی کی زیر صدارت مشاعرے میں صحافی شعرا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اظہر غوری، نزاکت شکیلہ اور عفت علوی مشاعرے کے مہمانان خصوصی تھے۔ سعید آسی نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن لاہور پریس کلب کی موجودہ باڈی کے صحافی دوست اقدامات کو نہ سراہنا ناانصافی ہو گی۔ ارشد انصاری کی قیادت میں پریس کلب کی موجودہ انتظامیہ نے صحافیوں کے پلاٹوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے کمیونٹی کی بہت بڑی خدمت سر انجام دی ہے۔ نائب صدر اور چیئرمین لائبریری کمیٹی امجد عثمانی نے کلب کو ای لائبریری اور ویب سائٹ کا بڑا قیمتی تحفہ دیا۔اب پریس کلب واقعی پریس کلب لگتا ہے۔خدا کرے یہ گلستان مہکتا رہے۔انہوں نے میڈیا مشاعرے میں صحافی شعرا کی بڑی تعداد میں شرکت پر انھیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش بھی کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض طارق کامران اور سلمان رسول نے سر انجام دیئے جبکہ دیگر شعرا میں علی اصغر عباس، انوار قمر، بیدار سرمدی، سعید واثق، سبطین رضا، اعظم توقیر، اسلم سعیدی، آفتاب خان، شہزاد فراموش، اقبال جکھڑ، اعجاز مرزا، فاروق شہزاد، آغر ندیم سحر اور سید بدر سعید شامل تھے۔ علامہ صدیق اظہر اور راشد حجازی نے بھی منتخب اشعار سنائے۔ مشاعرے کو سننے کے لیے سعید اختر، قمر بھٹی، جاوید فاروقی اور ثمن عروج سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی سعید آسی کی زیر صدارت" میڈیا مشاعرہ"
Dec 08, 2024