نوجوان جوڑے کا قتل ‘پولیس نے مقتولہ کے کزن کو حراست میں لے لیا

Dec 08, 2024

لاہور(نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے 20 سالہ اظہار اور 17 سالہ بینش کے قتل کے واقعہ پر پولیس نے مقتولہ بینش کے ایک کزن تنویر کو حراست میں لے کر تفتیش کردی ہے۔ زرائع کا مزید کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے بھائی اور دیگر رشتے داروں نے دونوں میاں بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے کاٹ کر قتل کیا تھا۔جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائیگا۔

مزیدخبریں