پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیرافضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ افضل مروت نےباجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جانا تھا لیکن انہیں چکدرہ کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں، تحریک انصاف کی رہنماوں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔