وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر قیادت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے زیر قیادت وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔