وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اچانک مئیوہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخاربھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مئیوہسپتال کے مختلف وارڈزکادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر اور ایم ایس مئیوہسپتال نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مریضوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو طبی سہولیات بارے اظہاراطمینان کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مئیوہسپتال لاہورمیں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔مئیوہسپتال لاہورمیں صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام کیلئے 11بڑے نئے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مئیوہسپتال لاہورمیں مریضوں کا بہترخیال کرنے پر وائس چانسلراور ایم ایس کو شاباش دی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024