پاک بحریہ کے زیر انتظام 61 واں گوادر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم گوادر کی مناسبت سے 3 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس اکرم میں منعقد ہوئی۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تین روزہ تقریبات میں بوٹ ریلیز، دوستانہ فٹ بال میچ اور پاک میرینز کی خصوصی ڈرل شامل تھی ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور معززین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش وخروش سے ان تقریبات میں شرکت کی، جبکہ گوادر ڈے کی مناسبت سے مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بحریہ گوادر کے عوام اور خطے کی خوشحالی کے لئے پر عزم ہے، اسی سلسلے میں لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں مقامی افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024