پاکستان سپر لیگ‘آئی پی ایل کے مابین مقابلہ شروع ہو چکا ہیـ: عاطف رانا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کے مابین مقابلہ تو شروع ہو چکا ہے۔ ہم ٹیلی ویژن پر دیکھنے والوں کا ہدف حاصل کر چکے ہیں اب آئندہ سال اپنے سٹیڈیمز کو بھر کر پی ایس ایل کی مقبولیت کا دنیا کو اندازہ ہو جائیگا۔ پی ایس ایل اس لحاظ سے منفرد ایونٹ ہے کہ ہم نے چار ایڈیشن بیرون ملک کھیلے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقابلے ہونے کی وجہ سے شائقین کا بڑی تعداد میں سٹیڈیمز تک آنا ممکن نہیں تھا لیکن آئندہ برس یہ مقابلے پاکستان ہو رہے ہیں تو یہ شائقین کرکٹ کو اپنے ہیروز اور دنیا کے بہترین کرکٹرز کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ پہلے چار ایڈیشن میں کھیل کے معیار اور انتظامات کے اعتبار سے ہم کامیاب رہے ہیں۔ ہمیں اس معیار کو ہر لحاظ سے بلند کرنا ہے۔ ٹام بینٹن کو دستیاب بجٹ کی تکنیکی وجوہات کی بنا پر نہیں کر سکے۔ اپنے پلیئرز محمد حفیظ، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کو نظر انداز نہیں کر سکتے تھے۔ اس لیگ نے پاکستان کے کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ٹی ٹین میں ٹیم لینے کا مقصد پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے کرکٹرز کو موقع دینا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجازت نہیں دی اس فیصلے پر ہم کیا کر کہہ سکتے ہیں لیکن حقیقت ہے کہ اپنے کرکٹرز کی کمی محسوس ہوئی۔ محدود دستیاب کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی اور اچھے نتائج بھی آئے۔ ہم نے ہمیشہ پی ایس ایل کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے۔ کئی معاملات میں بدقسمت رہے ہیں۔ باقی میدان میں کھلاڑیوں نے کھیلنا ہوتا ہے۔ خواہش ہے کہ اس مرتبہ نتائج مختلف ہوں۔