الشباب کا کینیا میں بس پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک
نیروبی نیٹ نیوز) کینیا میں ایک بس پر حملے کے دوران متعدد پولیس افسروں سمیت10 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کی ذمہ داری صومالی تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ واقعے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے۔ الشباب کا کہنا ہے کہ گاؤں وجیر میں ان کے حملے میں خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور سرکاری ملازمین سمیت 10 صلیبی حملہ آور ہلاک ہوئے۔