راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگزکے 3ملزمان گرفتار کرلئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگزکے 3ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرتے تھے تھانہ رتہ امرال پولیس نے 111گینگ کے سرغنہ علی محمد کو گرفتار کیا ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ولی جان گروپ کے 2ملزمان کاشف رشید عرف کاشی خان اور یاسین خان عرف KT کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے ، ملزمان سے اسلحہ آتشیںبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ، ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیرر گینگ کے خلاف کاروائیاں کی جاری ہیں اور جو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں ان سے تفتیش کے دوران ان کے انکشاف پر دیگر ملزمان اور سہولت کارو ں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ، جس پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ٹیرر گینگ کے خلاف کاروائیا ں اسی طرح بلا تفریق جاری رہنی چاہیں۔