اخبار فروش سید سرمد علی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ٹکا خان
اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ )آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان ،صدر امیر حیدر بلوچ، چیئرمین چوہدری نذیر احمد، سرپرست اعلیٰ اقبال نون، نائب صدرپنجاب عقیل عباسی نائب صدرسندھ حاجی ستار، نائب صدر آزاد کشمیر شبیر گیلانی نائب صدر کے پی محمد فیاض، نائب صدر بلوچستان عبدالنبی معاون خصوصی حافظ صدیق، ملک الیاس، عبدالرحمن کراچی اخبار فروش یونین کے عہدیداران چوہدری نذیر شفیق عبدالحمیدڈاڈا حیدر آباد، اخبار فروش یونین کے صدر عامر افضال، میر پور خاص کے صدر ایوب میر، جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین کوئٹہ،صدر کوئٹہ حاجی غازی، صدر راولپنڈی یونین شفیق ستی، صدر پشاور یونین رضا خان، جنرل سیکرٹری پشاور محمد رفیق ،ممبر فیڈریشن عبدالحلیم، پشاور صدررضا خان، اخبار فروش یونین چوہدری محمد شریف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی این ایس کے جنرل سیکرٹری سید سرمد علی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید سرمد علی اور تمام لواحقین کو کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ ٹکا خان نے کہا کہ سید سرمد علی کے غم میں ملک بھر کے 80ہزار اخبار فروش برابر کے شریک ہیں