راجہ شیر ایاز کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر تعینات
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع باغ کے محترک سیاسی کارکن راجہ شیر ایاز کو کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر تعینات کردیا گیا ہے۔راجہ شیر ایاز مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے متحرک سیاسی کارکن ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شیر ایاز کا کہنا تھا کہ مسلم ن کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اہم ذمہ داری دی ۔میں قیادت کے اعتماد کو برقرار رکھوں گا اور پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر کام کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں راجہ فاروق حیدر کے اعتماد کو برقرار رکھوں گا اور ہر اول دستہ بن کر وزیراعظم کا پیغام عوام تک پہنچائو ں گا۔اس موقع پر راجہ شیر ایاز نے وزیر اطلاعات و نشریات آزاد کشمیر مشتاق منہاس اور جنرل سیکریٹری سردار یاسر منشا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ آزاد کشمیر کی طرح پاکستان میں بھی حکومت بنائے گی اور عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی۔