پولی کلینک ہسپتال کی لفٹ خراب، مریض آدھے گھنٹے سے زائد تک پھنسے رہے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پولی کلینک ہسپتال کی لفٹ خراب ہونے کے باعث مریض آدھے گھنٹے سے زائد تک پھنسے رہے ۔ پولی کلینک ہسپتال کی لفٹ خراب ہونے سے مریض اندر پھنس گئے ،آدھے گھٹے سے زائد تک مریض لفٹ میں پھنسے رہے ،ہسپتال انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی کا عملہ غائب رہا ،مریضوں کی نشاندہی پر ہسپتال انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچے ،پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف نے آکر لفٹ کو کھولا۔ اس حوالے سے مریضوںنے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی پر شدید احتجاج کیا ۔