مختلف کارروائیوں کے دوران ایک عورت سمیت تین منشیات و شراب فروش گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نون اور شمس کالونی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک عورت سمیت تین منشیات و شراب فروشوں کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 200بوتل شراب اور 2540گرام چرس برآمد کر لیں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ نے منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے آئی نائن زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیں ،ان ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سبزی منڈی غلام محمد باقر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نون عبد الرزاق معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش نعمت مسیح کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے 200بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاملزم شراب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا،ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اسجد الطاف،انسپکٹر اسلم معہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سپیشل چیکنگ کے دوران عائشہ بی بی اور ندیم بٹ کے قبضہ سے 2540گرام چرس برآمد کرلی ملزمان چرس پشاور سے سمگل کر کے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف حصوں میں سپلائی کرتے تھے۔