حریت رہنما خواجہ شجاع عباس د ل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
ر اولپنڈی(نیوزرپورٹر )ممتاز آزادی پسند حریت رہنما خواجہ شجاع عباس د ل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر47سال تھی۔ و ہ ایک ممتاز مذہبی سکالر بھی تھے وہ سرینگر کے رہنے والے تھے تعلیم قم ایران سے حاصل کی بعد ازاں تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے مجاہدین میں شامل ہوکر ایک سینئر حریت پسند لیڈر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے ان کے بیوی بچوں کے علاوہ ان کے تمام لواحقین سرینگر میں مقیم ہیں جو پاکستان میں مقیم کشمیری منقسم خاندانوں کے لئے ایک بہت بڑے امتحان سے کم نہیں-انکا جنازہ آفندی کالونی صادق آباد میں ادا کیا گیا ۔جنازے میں انکے کزن سید اعجاز رضوی، سید کفایت رضوی، شیخ تجمل السلام، سید صلاح الدین، غلام نبی نوشہری، غلام محمد صفی، محمود ساغر، یوسف نسیم ،عبدالمتین۔ اشتیاق حمید،مقبول پنڈت، محمد شفیع عرفانی، ثنااللہ ڈار، الطاف احمد بٹ،اعجاز رحمانی،نثار مرزا، طاہر مسعود اور علامہ ثاقب نقوی کے علاوہ ان کے سینکڈوں قرابت داروں دوستوں اور کشمیری حریت پسندوں نے شرکت کی۔