تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ،سی پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او آفس راولپنڈی میں تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تھانہ جات کے محرروںاور فرنٹ ڈیسک سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں تھانے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیت دی گئی، ایف آئی آر کے اندراج ، شہریوں سے روابط، ریکارڈ کی تکمیل و ترسیل ،گرفتاری کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تربیت دی گئی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں اصلاحات لاتے ہوئے تھانوں میں پبلک ڈیلنگ اور پولیس ورکنگ ایریا کو الگ الگ کیا جا رہا ہے ،تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ،نظام کو بہتر بنانے کے لئے تھانے میں تعینات محرر سٹاف پبلک ڈیلنگ نہیں کرے گا ، پبلک ڈیلنگ کا ذمہ دار صرف فرنٹ ڈیسک کا عملہ ہوگا سی پی او راولپنڈ ی نے کہا کہ میری پولیسنگ میں تھانہ کے محرارن بہت اہمیت رکھتے ہیں ، آپ کو اپنے کام کو بہتر بنا کر سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا ۔