Waqt News
Wednesday | January 20, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ سر نہیں‌ اٹھائے گا، ہمیں‌ مل کر کرونا سے لڑنا ہے: ...
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر اعظم عمران خان
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

چیف الیکشن کمشنر اور ’’آئینی بحران‘‘

Dec 08, 2019 8:50 AM, December 08, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
چیف الیکشن کمشنر اور ’’آئینی بحران‘‘

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تمام پارلیمانی جماعتوں جن میں اپوزیشن میں شامل مسلم لیگ (ن) کا ’’لیڈنگ رول ‘‘ تھا نے آئین میں متفقہ طور پر 18ویں ترمیم منظور کرکے وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک نیا ’’عمرانی معاہدہ‘‘ کر دیا اس سے جہاں بڑی حد تک ’’صوبائی خود مختاری ‘‘ کا مسئلہ حل کر دیا گیا وہاں آئین 1973ء کو اپنی اصلی شکل میں بحال کر دیا گیا بلکہ اس میں پائی جانیوالی خامیوں کو دور کرنے کی شعوری کوشش کی گئی اس آئینی ترمیم کا کریڈٹ جہاں تمام پارلیمانی جماعتوں کو جاتا ہے وہاں میاں رضا ربانی کی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جن کی دن رات کی کوششوں سے آئین میں 18ویں ترمیم کی منظوری ممکن ہوئی تاہم اسکے باوجود آئین میں کچھ سقم رہ گئے جن سے حکومت اور اپوزیشن کو پریشان صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے آئین میں ترمیم کر کے جہاں چیف الیکشن کمشنر کے صوابدیدی اختیارات کم کر دئیے گئے تھے وہاں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ’’بامعنی مشاورت‘‘ کو لازمی قرار دیکر ایک نئے ’’آئینی بحران‘‘ کی بنیاد رکھ دی گئی ۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’ڈیڈ لاک‘‘ ہونے کی صورت میں آئین’’ خاموش ‘‘ہے ۔ آج آئینی بحران ایک بار پھر ’’ دستک ‘‘دے رہا ہے یہ آئینی بحران اس لئے پیدا ہونے کا خدشہ ہے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ’’بامعنی مشاورت‘‘ کیلئے تیار نہیں وہ اپوزیشن کو ’’چور اور ڈاکو‘‘ کے القابات سے نوازتے رہتے ہیں جبکہ اپوزیشن ان کو ’’سلیکٹیڈ پرائم منسٹر‘‘ کا طعنہ دے کر مشتعل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی وزیر اعظم عمران خان ’’کرپٹ ‘‘اپوزیشن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ ہی اسکی طرف دیکھنا گوارہ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپوزیشن نے ان کا پاکستان کے ایک بہادر قبیلہ سے تعلق کو ان کی ’’چڑ‘‘ بنا لیا ہے اور پچھلے سوا سال کے دوران وزیر اعظم کو ’’پارلیمان ‘‘ میں تقریر نہیں کرنے دی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ’’کشیدہ تعلقات‘‘ سے ’’پارلیمان ‘‘ میں تنازعات حل ہونے کی بجائے فریقین عدلیہ کا دروازہ کھٹکا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دوارکان فروری 2019ء کو ریٹائر ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ’’بامعنی مشاورت‘‘ نہ ہونے سے بات آگے کو بڑھ نہیں سکی۔ اب چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان 5دسمبر2019ء کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کامنصب خالی ہونے سے الیکشن کمیشن عملاً ’’غیر فعال‘‘ ہو کر رہ گیا ہے۔ انکی ریٹائرمنٹ سے قبل تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوا ہے جب تک الیکشن کمشن فعال نہیں ہو گا اس وقت فارن فنڈنگ کیس بارے میں کسی پیش رفت کا امکان نہیں ۔ ایک دن خبر آئی کہ الیکشن کمیشن کے چیف جسٹس اور ارکان کی تقرری پر قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دو ارکان کی تقرری پر اتفاق رائے ہو گیا ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلوچستان سے حکومت اور سندھ سے اپوزیشن کا رکن لینے پر معاہدہ ہونے امکان پیدا ہو گیا لیکن اپوزیشن کے ارکان نے الیکشن کمیشن کے دو ا رکان کی تقرری کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے ’’مشروط‘‘ کرکے حکومت لئے ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان ’’ڈیڈلاک‘‘ سے یہ معاملہ 11دسمبر 2019ء تک موخر ہو گیا ہے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دو ارکان کی تقرری پر اصولی طور پر اتفاق رائے کے بعد اپوزیشن نے حکومت کو ’’ٹف تائم ‘‘ دینے کیلئے ایک نئی پوزیشن اختیار کر لی ہے اپوزیشن ارکان راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ’’ ہم الیکشن کمیشن کی تشکیل ایک ہی دفعہ چاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن میں کام اس لئے رکا ہوا ہے کہ وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے،ہر کام کو بلا وجہ انا کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے‘‘ اگرچہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے 11دسمبر 2019ء کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے لیکن اسکے ایجنڈے میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا حکومت اوراپوزیشن کے درمیان’’ ڈیڈلاک‘‘کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی کا گذشتہ اجلاس بھی مختصر کارروائی کے بعدبغیرکسی نتیجہ کے ملتوی کر دیا گیا وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے دونوں ارکان کیلئے تین ،تین نام تجویز کئے ہیں ۔وزیراعظم نے عمران خان نے سندھ سے رکن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اورعبدالجبارقریشی اور بلوچستان کیلئے ڈاکٹرفیض محمد کاکڑ، میرنوید جان بلوچ اورامان اللہ بلوچ کے نام تجویز کئے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سندھ کیلئے نثاردرانی، جسٹس(ر) عبدالرسول میمن اورنگزیب حق اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد روف عطااورراحیلہ درانی کے نام تجویز کئے ہیں۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں 2ارکان تبدیل کر دیئے گئے،مسلم لیگ (ن)کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جگہ شزا خواجہ فاطمہ کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ حکومتی رکن فخر امام کی جگہ پرویز خٹک کو شامل کرلیا گیا ہے۔

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کی علالت کے باعث لندن میں ’’ڈیرے‘‘ ڈال رکھے ہیں انکی فوری وطن واپسی کا امکان نہیں تاہم وہ لندن بیٹھ کر بھی پاکستان میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ہونیوالے اہم واقعات سے ’’لمحہ لمحہ‘‘ باخبر رہتے ہیں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دئیے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک ہفتے میں ہی دو خطوط لکھے ہیں جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی جلد از جلد تقرری پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے ناصرمحمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ تجویز کئے ہیں ۔شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کیلئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، بغیر کسی تاخیر کے چیف الیکشن کمشنر کیلئے یہ تین نام زیر غور لائیں۔جب کہ آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے خط میں کہا کہ میری دانست میں آئین کے تحت آپکو مشاورت کا یہ عمل بہت عرصہ قبل شروع کرنا چاہیے تھا وزیر اعظم عمران خان نے بھی چیف الیکشن کمشنر کیلئے جو تین نام تجویز کئے ہیں ان میں بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 213میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کی صورت میں سپریم کورٹ سے رہنمائی کیلئے رجوع کر لیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے کے حل کیلئے حکومت 10 روز کی مہلت دیدی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت الیکشن کمشن میں کی جانیوالی تقرریوں بارے میں کس حد تک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جہاں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کی حمایت یا مخالفت کا معاملہ زیر غور آیا ہے وہاں الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا میاں شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو مشاورت کیلئے لندن بلوا لیا ہے خواجہ آصف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد پہنچ گیا ہے وفد میں احسن اقبال ، رانا تنویر حسین ، سردار ایاز صادق ،مریم اورنگ زیب اور امیر مقام شامل ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں ایک آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے عندیہ دیدیاگیا ہے مسلم لیگ (ن) کا وفد آئینی ترمیم کا مسودہ لے کر لندن پہنچ گیا ہے اور اس آئینی مسودہ پر پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف سے مشاورت کی جا رہی ہے اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آئینی ترمیم سے آگاہ کردیا گیا ہے 11دسمبر کو حکومت کو باقاعدہ طورپر آئینی مسودہ پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے بتایا ہے کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی نامزدگی پر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں نیا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے آئینی ترمیم لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمانی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا مسودہ لے کر گئے تھے مگر بوجوہ اجلاس میں پیش نہیں کیا جاسکا ، آئین میں پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کی صورت میں طریقہ کار ’’ خاموش ‘‘ہے آئینی ترمیم میں اس حوالے سے ابہام دور کیا جائے گا ہم یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنا چاہتے ہیں ۔

 عمر ان خا ن لٹیروں کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں: شکیلہ سلیم رانا

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف سے ’’ان ہائوس ‘‘ تبدیلی کے آپشن پر بات آگے بڑھانے کی اجازت حاصل کر لی ہے میاں نواز شریف ’’ان ہائوس تبدیلی یا قومی حکومت ‘‘کے حق میں نہیں تھے لیکن اب ان کے موقف میں قدر ے لچک پیدا ہو گئی ہے میاں شہباز شریف نے ’’ان ہائوس‘‘ تبدیلی کے آپشن پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں پیپلز پارٹی بھی ان ہائوس تبدیلی کے حق میں ہے لیکن جمعیت علما ء اسلام ( ف) کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ ان ہائوس تبدیلی کی بجائے نئے انتخابات چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کی ’’ان ہائوس‘‘ تبدیلی سے مشروط کر نا چاہتی ہے مسلم لیگ (ن) سے دبائو بڑھانے کے لئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے مجوزہ قانون سازی پر حکومت سے کسی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) ’’ مقتدر حلقوں ‘‘سے مولانا فضل الرحمنٰ سے کی گئی ’’کمٹمنٹ‘‘ پوری کرنے کا تقاضا کرے گی اگرچہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم ، نئی قانون سازی کے لیے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا اپوزیشن اس کمیٹی سے کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہو گی اور وہ فیصلہ کن حیثیت رکھنے والی قوتوں سے ’’ معاملہ ’‘‘ کرے گی قومی اسمبلی کا اجلاس 20دسمبر2019ء تک جاری رکھا جائے گا حکومت اور اپوزیشن کے’’ کشیدہ تعلقات کار ‘‘کے باعث رواں سیشن میں آرمی چیف کی تقرری اور مدت ملازمت میں تقرری میں توسیع بارے میں قانون سازی کا امکان نظر نہیں آتا ۔ اس ’’بھاری پتھر‘‘ کو اٹھانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔

گوجرانوالہ:   بازاروں ،دکانوں پرمضر صحت اشیا ء کا دھندا دھڑلے سے جاری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد نواز رضا--- مارگلہ کے دامن میں

محمد نواز رضا--- مارگلہ کے دامن میں


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • سکندر سلطان نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

    Jan 21, 2020 | 13:28
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • نئے چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    Jan 27, 2020 | 14:17
  • سکندر سلطان راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی منظوری ...

    Jan 24, 2020 | 15:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی ...

    Jan 20, 2021 | 23:43
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں ...

    Jan 20, 2021 | 23:29
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں

    Jan 20, 2021 | 22:59
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر ...

    Jan 20, 2021 | 22:47
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    Jan 20, 2021 | 22:25
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 3

    ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نے منگنی کا اعلان کردیا

  • 4

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • 5

    دوماہ سے لاپتہ علی بابا کمپنی کے بانی جیک ما منظرِعام پر آگئے

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group