ناموس رسالت ؐ اور قرآن کا تحفظ ہر مسلمان پرلازم ہے:مولانا عزیزالرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے کہا ہے کہ نبی آخرالزماںؐ اور قرآن مجید کی ناموس کی حفاظت ہرمسلمان پر لازم ہے اور ختم نبوت پرکامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اسکا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔آپؐ کی نبوت و رسالت کا دور قیامت تک باقی رہے گا ۔عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت اتحادامت کے لیے نقطہ وحدت ہے قادیانی صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں ۔فتنہ قادیانیت سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نگرنگر،قریہ قریہ ختم نبوت کے پیغام کو عام کیا جائے اور قادیانیوں کی مکاری اور دجل وفریب سے روشناس کرایا جائے۔