’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے:آصف محمود
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔پی ایچ اے تمام شعبہ جات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا اور ادارے کے ملازمین کو ہم آہنگ کرنے اور ان کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں پی ایچ اے کی بہتری اور شہر میں جاری پروجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان اور پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔