طویل کرفیولاک ڈائون سے کشمیری مشکلات کا شکار ہیں:زواربہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے زائد جاری کرفیو اور لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں کشمیری خواتین ، بچے اور بوڑھے بدترین مشکلات سے دو چار ہیں 4 ماہ سے زائد مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کمی کی وجہ سے بوڑھے اور بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں دوسری جانب بھارتی حکومت ہزاروں نوجوانوںکو گرفتارکرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے بھارتی جیلوں میںکشمیری جوانوں کی وجہ سے گنجائش سے کئی گناہ زائد افراد بند ہیں جن کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک جاری ہے ایسے میںاقوام عالم اور اُمت مسلمہ کے حکمرانوں کا خاموش تماشائی بنے رہنا بے حسی اور بے غیرتی کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہا انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قاری زوار نے وزیراعظم پاکستان اور حکمرانوں سے کشمیری عوام کی مدد کے لئے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم وزیر خارجہ اور دیگر وزراء کو اسلامی ممالک کادورہ کرکے ان کو کشمیری عوام پر ظلم سے بھارت کو روکنے کے لئے تیار کرنا چاہیے تھا مگرتمام وزراء صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں۔