بلاول کے دورہ رائیونڈ کے حوالے سے اجلاس
رائے ونڈ ( نامہ نگار)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی18دسمبر بدھ کو رائیونڈ آمد کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کا ریلوے گراؤنڈ میںڈسٹرکٹ لاہور 4کا اجلاس ہوا ۔جس میں صدر امجد علی جٹ ،راؤشجاع، ملک ندیم، رانا یوسف، منشا بھٹی،استاد کریم ،اعجاز گجر،سٹی صدر رانا محمد اقبال، خالد محمود بھٹی، خالد خاں،سعیدقریشی اور سونیا خاں سمیت سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔ مرکزی رہنماء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رانا جمیل منج نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 18دسمبر کو آمد کے موقع پر تمام کار کنا ن ڈ سپلن کی پابندی کرتے ہوئے دیگر کارکنان کو مطلع کریں تاکہ چیئرمین کا شایان شان اورپر تپاک استقبال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی حلقہ 136میں عرصہ دراز کے بعد پیپلز پارٹی کے قائد کی آمد کارکنان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں اور بہت بڑی خوش خبری ہے ۔ کارکنا ن سے توقع ہے کہ وہ اپنے محبوب قائدبلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، تمام کار کن متحد ہوکر ورکر کنو نشن کو کامیاب بنائیںکیونکہ 18دسمبرمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کے لخت جگر کی رائے ونڈ آمد کا دن ہے، یادرہے کہ ریلوے عوامی گراؤنڈ میں آج سے ہی کیمپ لگادیا گیا ہے۔