پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصدملک کو کمزورکرنا ہے:مرزاجاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر کمزور اور تنہا کرنا ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزاجاوید نے کارکنوںسے گفتگو میں میں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے والد کا اس وقت بھی کروڑوںکا کاروبار تھا جب میاں اسلم اقبال پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ شہباز شریف کا خاندان تین نسلوں سے کاروبار کررہا ہے، عمران خان اور اس کے والد کا کونسا کاروبار تھا جس سے اربوں کی جائیدادیں خریدی گئیں۔ قوم کو عمران خان اور علیمہ خان کی غیر قانونی جائیدادوں کے بارے میں بھی علم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے پنجاب کو خوشحال ترین صوبہ بنایا ،شطرنج کے مہرے اور لڈو والے سانپ شہباز شریف پر تنقید کرکے اپنے آقائوں کو خوش کررہے ہیں۔ ڈیڑھ سال میں تبدیلی کا بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے جبکہ دو سالوں سے مسلم لیگ ن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔