طلبہ یونین بحالی سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے:حافظ ذوالنون
لاہور(لیڈی رپورٹر) طلبہ یونین کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا اعلیٰ سطحی اجلاس ناظم لاہور حافظ ذوالنون عبدالماجد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔سیکرٹری لاہور جمیعت عطاء الرحمان شعبان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے طلبہ یونین کی بحالی پر اقدامات کرنے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں امید ہے ماضی کی طرح وزیراعظم اس پر یو ٹرن نہیں لیں گے طلبہ یونین کی بحالی اور یونین کے الیکشنز پر تمام طلبہ تنظیمیں اور قومی قیادت متحد ہیں یہ منظر نامہ اسلامی جمعیت طلبہ کی مستقل جدوجہد کا نتیجہ ہے طلبہ یونین پر پابندی کے بعد سے اب تک اسلامی جمعیت طلبہ یونین کی بحالی کے لیے سرگرم عمل رہی ہے آئین کے مطابق یونین سازی اور تنظیم سازی طلبہ کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے طلبہ کو محروم کرنا غیر آئینی ہے۔